• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو ، ٹائون انتظامیہ کی غفلت، شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم

گھارو (نامہ نگار) ٹائون کمیٹی گھارو کی انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گٹر ابل پڑے۔ نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے علاقے میں سخت تعفن اٹھ رہا ہے، جس سے ایک طرف شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے تو دوسری طرف مچھروں کی تیزی سے افزائش ہو رہی ہے جو کہ بیماریوں کا سبب بن رہا هے اور گھارو نمبر 2 کی صورتحال انتہائی قابل رحم ہے کسی بھی گلی یا محلے میں چلے جائیں گٹر کا پانی آپ کو جمع نظر آئے گا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام تو ایک طرف صرف شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کر دی جائے تو یہ شہریوں پر ٹاون انتظامیہ کی بڑی مہربانی ہو گی بصورت دیگر وکا سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین