• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈ عیدن، لڑکے پر تشدد کر کے بکرا چھیننے والا ملزم گرفتار

پڈعیدن (نامہ نگار)تھارو شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 10 سالہ لڑکے پر تشدد کرکے بکرا چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ٹھاروشاہ تھانہ پر ممتاز علی سولنگی نے اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد نے میرے 10 سالہ بیٹے نجب الدین جو کہ بکریاں چرا رہا تھا، نے میرے بیٹے پر تشدد کرکے ایک بکرا چھین کر جیپ میں فرار ہو گئے۔ اس اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی اور ناکہ بندی کرکے ایک ملزم نور محمد ولد محمد مقیم چانڈیو جوکہ تعلقہ میہڑ ضلع دادو کا رہائشی ہے جوکہ اسی جیپ میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا درس تھانے کی حدود سے گرفتار کرلیا۔ دوسرا ملزم فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سے چھینا گیا بکرا اور ایک جیب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین