• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقوں کوآلودگی سے بچانے کیلئے درخت اہم کردار اداکرتے ہیں، اسداللہ

کندھ کوٹ(نامہ نگار) روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے ضلع بھر میں شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔ تعلیمی درسگاہوں ،چوکوں ،چوراہوں، شاہراہوں پر 15 سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے ضلعی دفتر مسجد صدیق اکبرؓ میں اجلاس ضلعی صدر کلیم اللہ طاہری کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر ضلعی رہنماء اسداللہ گولو طاہری،محمدعثمان ،محمدعالم،ظہوراحمد،یاسرعرفات ،محمدخان رند، ذوہیب سومرو،محمد عالم ودیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مرشدپیرمحمد طاہرالمعروف سجن سائیں کے احکامات کی روشنی میں شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علاقوں کوآلودگی سے بچانے کیلئے درخت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ درخت لگاناسنت رسولﷺ ہے جو ایک صدقہ جاریہ ہے۔ معاشرے میں شجرکاری مہم کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں ضرورہونی چاہئیں ایک طالب علم ایک پودا لگائے تو ملک سرسبز بن سکتاہے ۔
تازہ ترین