• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کا شکار 10، سالہ لڑکا بیہوشی کی حالت میں بازیاب،ملزم فرا ر

گھارو (نامہ نگار )دھابیجی غریب آباد کے رہائشی خواجہ ذوالفقار کے 10 سالہ بیٹے عبدالمتین کو گذشتہ رات ایک نامعلوم ملزم ورغلا کر میرپورساکرو لے گیا اور وہاں ایک مکان میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جمعرات کے روز اسے غریب آباد مارکیٹ کے سامنے پھینک کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکے کو گھارو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے لڑکے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی جبکہ لڑکے کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات موجود ہیں دھابیجی کے رہائشی لڑکے سے زیادتی میرپورساکرو میں ہونے پر دونوں تھانوں کی پولیس ایک دوسرے پر مقدمہ درج کرنے کا زور دے رہی ہے تاہم پولیس لڑکے کی مدد سے میرپورساکرو کے اس مکان تک پہنچی تو ملزم فرار ہو چکا تھا۔ آخری اطلاع تک کسی بھی تھانے میں زیادتی کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔
تازہ ترین