ہالا (نامہ نگار) پاکستان سپرلیگ کےتیسرے ایڈیشن کےآغاز سے اندرون سندھ کرکٹ کا جنون سرچڑھ کر بولنے لگا۔ خواتین، بچے ، بوڑھے سب ہی کرکٹ کے حصار میں ہیں۔ کرکٹ کے سب سےبڑے میلہ میں میچز دیکھنے کیلئے گھروں کےعلاوہ آڈیٹوریم، بنگلوں ہوٹلوں پارکوں اورد یگرمقامات پربڑی اسکرین لگادی گئیں ۔ نوجوانوں کےگروپ اور اسپورٹس کلبوں کی جانب سےمیچ دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ سٹہ کا بازار بھی گرم ہوگیا۔