• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال حیدر آبادمیں بچوں کے وارڈ کی توسیع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں بچوں کے نئے وارڈوں کے قیام سے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے افراد کو علاج معالجے کی سہولیات میسر ہونگیں‘ وہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال(سو ل اسپتال)حیدر آبادمیں بچوں کے وارڈ کی توسیع I.C.U کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بچوں کے وارڈ کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو‘ لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام‘ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سلمی شیخ نے بچوں کے وارڈ میں موجود سہولیات کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین