• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران یونیورسٹی جامشورو کا جیکب آباد میں سب کیمپس قائم

جامشورو (نامہ نگار)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا جیکب آباد میں سب کیمپس قائم جیکب آباد کیمپس کا سنگ بنیاد مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر نعیم احمد سندھو نے رکھا سب کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ آنے والے سال 2019میں جیکب آباد سب کیمپس میں کلاسز شروع کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ جیکب آباد سب کیمپس میںسکھر سے آگے والے علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لئے انجنیئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہترین موقع ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور انتظامی ساکھ کی وجہ سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اس کے ماتحت نئے کیمپس اور سینٹر قائم کئے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ کم وقت میں جیکب آباد کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کا کام مکمل کرناہے جو ہمار ے لئے ایک چیلنج ہے پہلے کی طرح مہران یونیورسٹی کی انتظامی ٹیم اس منصوبے میں بھی کامیاب ہوگی ۔
تازہ ترین