• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدام افواج کی 7 ماہ کی غلامی سے نجات کا 25 اور 26 فروری کو کویتی عوام قومی جشن منائیں گے، نصرعبدالرحمٰن

اسلام آباد (حنیف خالد) دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں کویتی سفیر جمعرات کو کویت چلے گئے ہیں جہاں سفیر کویت نصر عبدالرحمٰن کویت کے 57 ویں یوم آزادی اور عراقی غاصبانہ قبضے کے بعد کویت کے 27 ویں سالانہ لبریشن ڈے کے موقع پر کویت کے امیر سے اہم ملاقات کریں گے۔ روانگی سے ایک روز قبل انہوں نے 25 فروری کی بجائے 21 فروری کو پُرتکلف عشائیہ دیا جس میں اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کی اکثریت کے علاوہ پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ، وزراء، تجارتی و صنعتی، سماجی، سرکاری و عسکری شخصیات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور کویت کے سفیر کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ کویت کے سفیر وطن چلے گئے ہیں جہاں وہ امیر کویت شیخ صباح کی طرف سے منعقد ہونے والی قومی تقریب میں شرکت کرینگے۔
تازہ ترین