• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبدہ بازوں کی بستی تھی اور راستے میں پھندے!
ہر چار قدم پر نیا جال۔
کہیں مچان پر بندوق بیٹھی تھی،
کسی پیڑ کے پیچھے ہتھوڑا چھپا تھا۔
قلم بھی ٹوہ میں لگا ہوا تھا۔
بیلٹ بکس گھر سے نکلتے ہی خطرہ بھانپ گیا۔
اس نے بچنے کی بہت کوشش کی لیکن کب تک؟
ایک پھندے میں پھنس گیا۔
بندوق نے گولی چلا کے مار ڈالا۔
تماش بینوں نے کفن پہنایا۔
ہتھوڑے نے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔
قلم نے گھر جا کر تاریخ کی کتاب میں لکھا،
’’بندوق اور ہتھوڑا آلہ ہائے قتل ہیں۔
بیلٹ بکس شہید ہے۔‘‘

تازہ ترین