• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارلن منرو کی فلمیں دیکھ کر بہت دکھ ہوا، مارگوٹ روبی

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ مارگوٹ روبی نے کہا ہے کہ مارلن منرو کی فلمیں دیکھ کر وہ بہت دکھی ہوئی ہیں،کیونکہ ہولی وڈ کی آئیکون نے جو کردار ادا کئے وہ زن بیزار اور کم اہم تھے۔ 27 سالہ اداکارہ نےاپنی نئی آنے والی فلم ڈریم لینڈ میں اپنے کردار کی تیاری کیلئے بہت ساری پرانی فلمیں دیکھیں، نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت آئی کینڈی قسم کے کردار ادا کرنا اداکاراؤں کے لئے عام تھا ۔مارگوٹ نے اسٹائلسٹ میگزین کو بتایا کہ مجھے پرانی فلمیں پسند ہیں لیکن میرا دل ٹوٹ گیا جب میں مارلن منرو کی فلمیں دیکھیں کیونکہ انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ کافی زن بیزار اور کم اہم تھا ،اس کا تصور بھی عجیب تھاجو اس وقت عام تھا۔اسی طرح بونی اینڈ کلائڈ فلم کے حسے دیکھ کر میرا خون کھول اٹھا۔مارلن منرو سنہرے بالوں والی مزاحیہ اچھل کود کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے طور پر مشہور تھیں،جو 1950 میں کافی مقبول ہوئیں اور پاپ کلچر پر ان کے اثرات اب بھی باقی ہیں۔مارگوٹ جو اپنی آسکر کیلئے نامزد فلم آئی ٹونیہ کے ساتھ پرڈیوسر بن گئیں،نے کہا کہ صنفی امتیاز کے بغیرلوگوں کو ان کی صلاحیت یا باکس آفس پر کامیابی کی بنیاد پر معاوضہ ادا کیا جانا چاہئے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میں ایسا پروجیکٹ کررہی ہوں جس میں مرکزی کردار خاتون کا ہے اور سپورٹنگ کردار ادا کرنے والے مرد کو زیادہ معاوضہ ادا کیا جائے تو میں ایسے پروجیکٹ میں کام نہیں کروں گی۔
تازہ ترین