• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی موسیقار بھی راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آگئے

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کے ہدایت کار کے بعد اب بھارتی موسیقار بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ان کی آواز میں ریکارڈ شدہ گانے ’اشتہار‘ کو فلم کا حصہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے اس گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ معروف موسیقار شمیر ڈنڈن نے بی جے پی کے بلاجواز مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ گانے کو فلم سے نہ نکالنے پر ڈٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان اور غلام علی جیسے گلوکار ہمارے لیے تحفے ہیں اور ہم بھارت میں ان کے گائے ہوئے گیتوں سے محبت رکھتے ہیں، ہم پاکستانی فنکاروں کے خلاف نہیں اور میں بذات خود راحت فتح علی خان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
تازہ ترین