• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں سنجے کپور کی شرکت

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا بخار نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ جی ہاں، پاکستان سپر لیگ 2018کا شاندار آغاز ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں سمیت بولی وڈ اداکار سنجے کپور نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔ بولی وڈاداکار انیل کپور کے بھائی سنجے کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بہترین ایونٹ جبکہ میری پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی ہے کیونکہ میرا تعلق پشاور سے ہے ۔ دوسری جانب سنجے کپور سے قبل بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی نہ صرف پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے ایک تقریب میں کھلاڑیوں کیلئے پرفارم کر چکے ہیں۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ 2018کو پہلی باربھارت میں نشر کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی عوام پربھی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بہترین ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین