• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ، جاوید شیخ مسئلہ کو میرا نے نیا رنگ دے دیا

کراچی (ایجنسیاں) سب کیا دھرا ماہرہ خان اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کا ہے، اسٹیج پر ہونے والی ماہرہ خان اور جاوید شیخ کے مسئلہ کو میِرا نے نیا رنگ دےدیا۔اداکارہ میرا نے جاوید شیخ کو کلین چِٹ دےدی، کہتی ہیں کہ ایوارڈز کی تقریب میں سب کچھ ماہرہ خان کا کیا دھرا ہے، جاوید شیخ تو بہت مہذب شخص ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بات کا بتنگڑ ماہرہ خان اور ان کی ٹیم نے بنایا، ماہرہ بالکل بھی جونیئر نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں جاوید شیخ نے ماہرہ خان کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو وہ پیچھے ہٹ گئیں، سینئر اداکار کو اس معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تازہ ترین