• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بارسلونا (نیوز ڈیسک) چیمیئنز لیگ فٹبال کے ایک میچ میں میسی نے بارسلونا کو چیلسی کے ہاتھوں شکست سے بچالیا۔ چیمپئنز لیگ کے رائونڈ آف سکس ٹین کا ایک ہائی پروفائل میچ میں چیلسی اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔ 62ویں منٹ میں ولیان نے ہوم ٹیم کو برتری دلا دی، جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور75ویں منٹ میں میسی نے گول بناکر مقابل برابر کردیا۔ ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے حریف بیسکٹاس کو آئوٹ کلاس کردیا، بائرن نے ایک دو نہیں پورے پانچ گول داغ دیے۔ ویڈا کے ریڈ کارڈ کے باعث بیسکٹاس کو76منٹ تک دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
تازہ ترین