• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپرلیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دینگے

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دینگے، وہ پہلے ہی اس بات کا اعلان کرچکے تھے کہ انکی تمام قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا وقت قریب ہے انہوں نے ٹویٹر پر اپنی بیوی بچوں اور تمام دوست احباب کا اب تک کے کرکٹ سفر میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں اب مزید تین سے چار ہفتے کرکٹ کھیلوں گا۔ اس کے بعد یہ باب بند ہوجائے گا۔ کیون پیٹرسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
تازہ ترین