• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیرمی کوربن کو 10ڈائوننگ بھیجنے کا موقع آرہا ہے، سلمیٰ یعقوب

برمنگھم(پ ر) سٹاپ دی وارکولیشن نے پورے برطانیہ میں یہ پیغام دیا تھا کہ افغانستان اورعراق پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلط کردہ جنگ کا کوئی جواز نہیں اور اس پیغام کی تائید میں برطانیہ کی تاریخ میں 2003کو لندن میں20لاکھ افراد نے اس جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، ان خیالات کا اظہار برمنگھم کی سابقہ کونسلر اور سٹاپ دی وار کی مرکزی رہنما سلمیٰ یعقوب نے برمنگھم میں سٹاپ دی وار کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں کیاتھا، ان خیالات کا اظہار برمنگھم کی سابقہ کونسلر اور سٹاپ دی وار کی مرکزی رہنما سلمیٰ یعقوب نے برمنگھم میں سٹاپ دی وار کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں کیا جس کی صدارت معاز سلیم نے کی اور اس ریلی سے معظم بیگ اور جان ریس نے بھی خطاب کیا۔ سلمیٰ یعقوب نے کہا کہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ موقع آرہا ہے کہ ہم جیرمی کوربن کو 10ڈائوننگ سٹریٹ میں بھیج سکتے ہیں اور یہ حکومت سامراجیت اور جنگ مخالف حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ووٹرز کے پاس ایک واضح موقع ہے کہ کیا وہ ٹوری کو دوبارہ ووٹ دیتے ہیں یا جیرمی کوربن کو وزیراعظم منتخب کرتے ہیں، گوانتاناموبے کے امریکی قیدی معظم بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیا قصور تھا کہ ان کو دو سال قید تنہائی میں رکھ کر امریکی اور برطانوی حکام نے ٹارچر کیا اس طرح 40اور ممالک سے بھی بہت سارے نوجوانوں کو ٹارچر کیا گیا اس لئے کہ وہ مسلمان تھے اور ان کا رنگ گورا نہیں تھا انہوں نے کہا کہ جب تک مغربی ممالک کی حکومتیں سامراجی سوچ و فکر کو تبدیل نہیں کرتی اس طرح کے ظلم و ستم ہوتے رہیں گے۔ سٹاپ دی وار کے مرکزی رہنما جان ریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیرمی کوربن6سال تک سٹاپ دی وار کے چیئرمین رہے وہ ایک اصول پسند سیاستدان ہیں جو کسی قسم کی جنگی مہم کی حمایت نہیں کرتے اسی لئے ٹوری ذرائع ابلاغ اس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ معاذ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو ایک نسل پرست نے اس لئے قتل کیا کہ وہ ایک مسلمان تھے ہمیں متحد ہوکر نسل پرستی اور اسلامک فوبیا کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا ہے، تحریک کشمیر کے خواجہ محمد سلیمان نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم نریندر مودی اپریل میں برطانیہ کے دورے پرآرہا ہے یہ وہی مودی ہے جس نے گجرات میں ہزاروں مسلمان کا قتل عام کیا تھا اور آج وہ کشمیر میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، سٹاپ دی وار کو چاہئے کہ اس کے خلاف بھی مظاہرہ کرے ۔ سٹاپ دی وار برمنگھم کے سیکرٹری سٹیورٹ رچرڈسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برمنگھم میں سٹاپ دی وار نے کشمیر، فلسطین اور شام کے لئے جلسے اورجلوس کئے ہیں تمام کمیونٹیز کی حمایت درکار
تازہ ترین