• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کا اصل ماخذ کتاب اللہ اور سنت رسول ہے، مولانا عبدالاعلیٰ

بریڈفورڈ(پ ر) اسلام کا اصل ماخذ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ہے ، امت جب تک ان دونوں ماخذوں کو دین کی اصل سمجھتی رہے گی اس وقت تک سیدھے راستے پر گامزن رہے گی ۔اس امر کویقینی بنانے کیلئے افراد امت کا علمی رسوخ ضروری ہے ، علم کے بغیر عمل اور عمل کے بغیر علم دونوں ہی نقصان دہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالاعلی درانی اور مولاناحافظ شریف اللہ نے تربیتی اجتماع کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاخاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو انسانیت کیلئے نمونہ کامل بنایا گیا ہے تاکہ لوگ عملاً آپ کی اتباع کریں ، اس امت میں سوائے نبی اقدس کے کوئی ہستی خطاء و نسیان سے پاک نہیں ہے ، اسی لیے کہ آپ کے تمام اعمال کائنات کیلئے قابل عمل ہیں اسی خاطر آپ نے امت کو بہترین انسانوں کی طرح جینے کا ڈھنگ سکھایااوروہ سب کچھ قرآن اوراحادیث صحیحہ میں موجود ہے جس سے عوام الناس کوآگاہ کرناضروری ہے، اسی مشن کی خاطرمرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ اپنی نئی نسل کو دینی و علمی تربیت کااہتمام کیا کرتی ہے مولاناعبدالاعلیٰ نے بتایا کہ اتوار25فروری کو دار السلام ایجوکیشن سنٹر بلیک برن میں دوسرا زونل تربیتی اجتماع زیر صدارت امیر مرکزیہ مولانا عبدالہادی العمری منعقدہوگا۔ جس میں مولاناحافظ حبیب الرحمن حبیب ، مولانا منیر قاسم ، مولاناحافظ عبدالاعلی درانی ، مولانا عبدالباسط العمری، مولاناواجد مالک مڈلزبرا، مولانا شفیق الرحمن شاہین ، مولانا شریف اللہ شاہد ، مولانا حافظ اخلاق بریڈفورڈ ،مولانا فضل الرحمن ،مولانا صہیب حسن گلاسگوبرادر وسیم خان برمنگھم کے علاوہ برطانیہ بھر کے علماء اور کارکنان جمعیت شریک ہوں گے ۔ اس اجتماع میں اردو اور انگلش میں اہمیت عقیدہ توحید و اتباع سنت ، فکر آخرت ، ختم نبوت ، تعلیمات قرآن و حدیث ، اصلاح معاشرہ ، تزکیہ نفس ، ،نماز و زکوٰۃ ودیگر ارکان اسلام اور روزمرہ مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی، اردو و انگلش زبانوں میں تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی جس میں روزمرہ کی دعائیں سکھائی جائیں گی ، تربیتی نشست میں نماز عشاء تک انگلش میں مختلف موضوعات پر مختلف علماء لیکچردیں گے ۔
تازہ ترین