• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے، سعید مغل

برمنگھم(پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر و محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے پہلی بار پاکستان میں اوپر سے احتساب شروع کیا ہے ورنہ ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کو سزائیں ملتی رہیں حکمرانوں یا وڈیروں کی طرف توجہ کی کسی کو جرأت نہیں ہوتی تھی ان کا احتساب تو دور کی بات ہے ان کو عدالت میں طلب نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سعید مغل نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے معاشرے سے نا انصافی کا خاتمہ ہوگا،نواز شریف کو عدلیہ کا ہر فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے، جب پیپلزپارٹی کے خلاف فیصلے آتے تھے تو ن لیگ جشن مناتی تھی۔
تازہ ترین