• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے پی عبدالرشید، بیرسٹر رشید مرزا، واجد برکی کے اعزاز میں تقریب

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سمال ہیتھ کمیونٹی سینٹر اینڈ اولڈ ہوم میں کمیونٹی کی مختلف نمایاں شخصیات سابق لارڈ میئر برمنگھم جے پی عبدالرشید، بیرسٹر رشید مرزا، پی پی پی کے مرکزی رہنما و امیدوار کونسلر واجد علی برکی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری رحمت علی سوسائٹی کے چیئرمین سید افضال علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ایشین ایڈرلی اینڈ کمیونٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمد گلفام، سابق مشیر حکومت چوہدری منظور حسین، صاحبزادہ سائیں محمد رزاق، چوہدری اختر، حاجی محمد صادق، چوہدری عبدالمجید، مزمل حسین بٹ، بشارت حسین، محمد مالک، محمد عدیل، محمد رمضان اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل اور شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری گلفام نے کہا کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سمال ہیتھ کمیونٹی سینٹر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں کردار ادا کررہے ہیں۔ سید افضال علی شاہ نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نے برطانیہ کے ہر میدان میں اپنی قابلیت اور ہنرمندی کے جوہر دکھاکر اپنا مقام بنایا ہے۔ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں ک فروغ کے لیے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ تقریب کے مہمانوں نے سید افضال علی شاہ اور چوہدری محمد گلفام کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادہ پرستی اور افراتفری کے اس دور میں مل بیٹھنے سے جہاں محبت کی فضا قائم ہوسکتی ہے وہی آپس کے تعلقات بھی گہرے ہوسکتے ہیں، اس موقع پر سابق لارڈ میئر کونسلر جے پی رشید کی بھتیجی اور سید افضال علی شاہ کی بہن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین