• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولورہمپٹن میں گھر پر حملے میں ہلاک خاتون کا نام افشا کردیا گیا

لندن(پی اے) ولورہمپٹن میں گھر میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والی عورت کا نام افشا کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ اس کا نام سربجیت کور ہے، اسے روکری لین پین ولورہمپٹن میں اس کے گھر میں نشانہ بنایا گیا تھا، اس کی موت کو قتل کے طورپر دیکھ رہی ہے ابھی اس حملے کا محرک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ ابتدائی انکوائریز سے پتہ چلا ہے کہ اس کے گھر سے کئی آئٹمز غائب ہیں ڈیٹکٹیو چیف انسپکٹر کرس میلٹ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی خوفناک اور غیر معمولی ہے ہم کھلے ذہن کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور حقائق جاننے کیلئے کوشاں ہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، کئی خطوط پر انویسٹی گیشن ہورہی ہے آیا کہ یہ رینڈم برگلری ہے یا مسز کور کے گھر کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا، مقتولہ کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
تازہ ترین