• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف عوام میں مقبول نہیں رہے، سعید الرحمٰن

والسال(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل والسال کے چیئرمین سعید الرحمٰن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پہلے وزیر اعظم اور اب پارٹی صدارت سے بھی نا اہل قرار دیا مگر عوام کی طرف سے ان فیصلوں کے خلاف کوئی رد عمل اور احتجاج سامنے نہیں آیا۔ نواز شریف عوام میں مقبول نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اگر عوام کے اندر مقبول ہوتے تو اس وقت تک درجنوں لوگ جانیں قربان کر چکے ہوتے۔ سعید الرحمٰن نے کہا کہ اس ملک میں ہر سیاسی فوجی آمر نے نقصان پہنچایا ہے، اپنے بینک بیلنس بنائے ہیں، دبئی اور لندن میں جائیدادیں خرید کر ملک کے غریب عوام کا استحصال کیا ہے، جب اقتدار سے فارغ ہوتے ہیں تو پھر انہیں عوام اور ووٹر یاد آتے ہیں ۔
تازہ ترین