• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ آئرلینڈ کیلئے واضح اور لازمی خطرہ ہے، سن فن لیڈر کا انتباہ

لندن (اے ایف پی) سن فن لیڈر میری لو میکڈونلڈ نے متنبہ کیا ہے کہ بریگزٹ آئر لینڈ کے لیے واضح اور لازمی خطرہ ہے اور یہ ناردرن آئر لینڈ کے ساتھ دو دہائی قبل کے امن معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتی۔ حقیقت یہ ہے کہ بریگزٹ اور گڈ فرائیڈے ایگریمنٹ میں کوئی مطابقت نہیں ہے۔ آئرش ری پبلکن لیڈر میری لو میکڈونلڈ نے 1998کے تاریخی معاہدے کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں اختیارات کی منتقلی ہوئی اور کئی دہائیوں کے ہلاکت خیز تشدد کا خاتمہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ چاہے سخت ہو یا نرم، یہ مجموعی طور پر آئر لینڈ کی معیشت سماجی و پولیٹیکل فنکشنگ کے لیے واضح اور لازمی خطرہ ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ ماہ ممتاز ری پبلکن لیڈر گیری ایڈمز کی جگہ لینے کے بعد اپنے برطانیہ کے پہلے دورے میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے متعدد برطانوی قانون سازوں کے کمنٹس پر تنقید کی، جس کا کہنا تھا کہ ایگریمنٹ پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔ ناردرن آئر لینڈ ایک سال سے زائد عرصے سے ڈیوالوڈ گورنمنٹ کے بغیر ہے، کیونکہ سن فن اور ڈیمو کریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) سیاسی اختلافات کی وجہ سے جوائنٹ ایگزیکٹیو سے علیحدہ ہو گئیں۔ مہینوں کے مذاکرات اور گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے بات چیت کے باوجود فاصلے کم نہیں ہوسکے۔ میکڈونلڈ نے کہا کہ اب جو لوگ گڈ فرائیڈے ایگریمنٹ پر نظرثانی کے لیے زور دے رہے ہیں وہ ہر قیمت پر سخت بریگزٹ کے اپنے مفادات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہمارے لیے بڑا دھچکہ ہے اور ہماری نظر میں اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ پوزیشن میں ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ آئرش آئس لینڈ کے بارڈر پر کسی قسم کے ری انٹروکشن سے گریز کیا جانا چاہیے۔ آئس لینڈ آف آئر لینڈ پر کوئی سرحد نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے کسی بھی اقدام کو نافذ کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہماری تجارت سروسز تک رسائی لوگوں کی روزمرہ زندگی کے لیے سانحہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے ناردرن آئر لینڈ کو یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے کسی ریلیشن شپ ایگریمنٹ میں خصوصی منصب ملنا چاہیے، جس کو تھریسامے نے خارج ازمکان قرار دیا۔
تازہ ترین