• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل میں یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال منایا گیا

باصل (پ ر) سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر باصل Baselمیں یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال Carnaval جسے یہاںFasnachtکہتے ہیں، ہر سال فروری اور مارچ کے درمیان جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ کارنیوال ہمیشہ ASH0 Wednesdayکے بعد اور ایسٹرEaster سے40دن پہلے شروع ہوتا ہے۔ تقریب کا آغاز پیر کے دن صبح4بجے تمام شہر کی لائٹس بند کرکے کیا جاتا ہے جس کو Morgenstraichکہتے ہیں۔ اس سال یہ کارنیوال 19 فروری سے21فروری2018کو منایا گیا۔مذہبی کرسچن 40 دن روزے رکھتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور بعض لوگ اس کارنیوال کو سردی کے موسم کو الوداع اور مسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے مناتے ہیں۔ اس موقع پر لوگ مہنگے اور خوبصورت کپڑے بناتے ہیں اور چہرے پر خوبصورت ماسک پہنتے ہیں۔ پیر سے بدھ تک لوگ گروپ کی شکل میں میوزک، بانسری، ڈرم بجاتے ہوئے آپس میں تحفظ تقسیم کرتے اور شہر کا چکر لگاتے ہیں۔ ان خوبصورت مناظر کو دیکھنے کیلئے لوگ دور، دور سے بڑی تعداد میں آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تازہ ترین