• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئر ہوم میں معمر افراد سے مالی فراڈ کے13000واقعات

لندن (جنگ نیوز) کیئر ہوم منیجرز نے گزشتہ چار برس میں تقریباً13000معمر ریذیڈنٹس کو رقم ہتھیانے کے سلسلے میں ٹارگٹ کرنے کے واقعات کی شکایات کی ہیں۔ فریڈم آف انفارمیشن ریکویسٹ کے تحت حاصل کردہ معلومات میں انکشاف ہوا کہ کیئر کوالٹی کمیشن کو2013ء سے جون2017 کے درمیان فنانشل ابیوز تشویش کی12968شکایات ملی تھی جن میں حکومت سے انویسٹی گیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان شکایات میں سامنے آیا کے ہزاروں معمر افراد کو لوگوں نے ان کی رقم اور اثاثے ہتھیانے کے لئے ٹارگٹ کر رہے ہیں اور ان ٹارگٹ کرنے والوں میں ان کے فیملی ممبرز اور کچھ کیئر ہوم سٹاف بھی شامل ہے۔ معمر افراد کو زیادہ تر اس پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ اپنی رقم یا اثاثے ان کو ہینڈ اوور کریں۔ وہ معمر افراد کا کریڈٹ کارڈ یا ان کے چیکس ان کی مرضی اور رضامندی کے بغیر استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ انویسٹی گیشنز 65سے85سال کے افراد کے متعلق تھیں اور یہی ایچ گروپ زیادہ تر متاثرین میں شامل تھا۔503کیسز میں کیئر ہوم سٹاف ملوث تھا جن میں معمرافراد سے رقم ہتھیانے اور فنانش ابیوز کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی۔1310نے مشتبہ افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ابیوز کرنے والے افراد میں اٹارنی ایگریمنٹ کے اختیارات رکھنے والے فیملی ممبرز بھی شامل تھے۔2016میں متاثرین کے458رشتہ داروں کو نامزد کیا گیا ایکشن اگینسٹ ایلڈر ابیوز انگلینڈ کے ڈائریکٹر سٹیفن میکارتھی نے کہا کہ آکسفام میں سیف گارڈنگ کے حوالے سے حالیہ سکینڈل یہ سامنے آیا ہے کہ سوسائٹی کسی طور پر سامنے آیا ہے کہ سوسائٹی کسی طور پر اسے قابل قبول نہیں گردانتی کہ صرف نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کرمنل پراسیکیوشن کے ذریعے ہی حقیقی انصاف مل سکتا ہے اور یہی ایسے واقعات کی راہ میں مزاحمت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئرم ہوم میں معمر مکینوں سے رقم یا مالی اثاثے ہتھیانے کی روک تھام کے تحت سیف گارڈنگ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کمزور افراد نشانہ بنتے ہیں اور یہ معمر افراد اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ حکومت کو ان معمر افراد کو محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ حکومتی ترجمان نے کہا کے ہم نے سخت کیئر انسپکشن کو متعارف کرایا ہے اور یہ یقینی بنایا ہے کہ پولیس کرمنلز اور این ایچ ایس اکٹھے کام کرتے ہوئے معمر اور ناتواں افراد کو تحفظ فراہم کریں۔ ہم فراڈ کے واقعاتسے نمٹنے کے لئے پُرعزم ہیں اس لئے حکومت نے جوائنٹ فراڈ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس میں گورنمنٹ بینکوں اور انفورسمنٹ کو یکجا کیا گیا ہے تاکے اس بارے میں اجتماعی اقدام کیا جا سکے۔
تازہ ترین