• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی افریقہ میں فوجی آپریشن، یورپی یونین کامالی امداد دوگنا کرنے کااعلان

برسلز(نیوزڈیسک)مغربی افریقہ کے علاقے ساحل میں جاری فوجی آپریشن کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈونرز کانفرنس شروع ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں امریکہ، جاپان اور ناروے سمیت پچاس ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔ مغربی افریقہ کے ساحل نامی علاقے میں انتہا پسند عسکریت پسند اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پہلے سے طے شدہ امدادی فنڈ کو دوگنا کرنے کابھی اعلان کر دیا گیا۔ ساحل میں مالی نائیجر، چاڈ، برکینا فاسو اور موریطانیہ شامل ہیں۔ ان ملکوں کی مشترکہ فوج بھی عسکریت پسندی کے خلاف تیار کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین