• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،خود کار اسلحہ پر پابندی کیخلاف مزید درخواستوں پرحکم امتناع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے خودکار اسلحہ پر پابندی کے رکن قومی اسمبلی شبیر بجارانی و سینیٹر شاہد بگٹی سمیت دیگرکی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔ جمعہ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ کے روبرو وفاقی حکومت کی جانب سے خودکار اسلحہ پر پابندی سے متعلق خود کار اسلحہ پر پابندی کے خلاف رکن قومی اسمبلی شبیر بجارانی، سینیٹر شاہدبگٹی، سینئر وزیر نثار کھوڑو کے داماد طابش بگٹی، پی پی رہنما مبین جماٹی اور دیگر نے بھی پابندی خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔واضح رہےکہ اس سے قبل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی سمیت دیگر پی پی رہنماؤں نے بھی خود کار اسلحہ پر پابندی کے خلاف حکم امتناع لے رکھاہے۔درخواست گزاروں گزاروں نےآئینی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ،محکمہ داخلہ سندھ، ڈائریکٹرجنرل نادراکو فریق بناتے ہوئے اپنے وکلا کے توسط سے موقف اختیارکیاہےکہ درخواست گزار پاکستان کے زمہ دارشہری ہیں اوراپنی جان ومال کاتحفظ کو اپنا بنیادی حق سمجھتے ہیں کیونکہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرتاہے اورریاست کی زمہ داری ہےکہ وہ درخواست گزاروں سمیت ہر پاکستانی شہری کو تحفظ فراہم کرے اور اس عمل کو یقینی بنانے کےلیے ٹھوس اقدامات کرے۔
تازہ ترین