• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل سے 5افراد لاپتا،قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ نے سینٹرل جیل سے مبینہ طور پر غائب ہونے والے 5 افراد کی بازیابی سے متعلق قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے، درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل نے تحریری جواب میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ محمد فرحان صدیقی، محمد نواز، ظاہر زمان، در محمد سمیت 5ملزمان کو 30جنوری کو رہا کیا گیاملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن سے خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں تھیں، ملزمان کے خلاف دھماکہ خیز اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد تھا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو بری کیا عدالتی حکم موصول ہونے کے بعد ملزمان کورہا گیا،کمرہ عدالت میں موجوداہلخانہ نے کہاکہ جیل حکام نے پانچوں افراد کو چھوڑنے کے بجائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا، جیل کے باہر انتظار کرتے رہے مگر پانچوں افراد باہر نہیں آئے، اگر جیل حکام نے ملزمان کو جیل سے باہر چھوڑا تو سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کی جائے،پانچوں ملزمان کو عدالت نے عدم ثبوت پر بری کیاتھا، پانچوں ملزمان کسی دوسرے مقدمے میں نہیں لہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیاجائے۔
تازہ ترین