• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی صالح قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ جمعیت علماء اسلام ہی ملک کو صالح قیادت فراہم کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیراہتمام اسلام زندہ باد کانفرنس 22مارچ کو باغ جناح گراونڈ متصل مزار قائد پر ہورہی ہے جو ملک میں اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اور اس میں مولانا فضل الرحمن اہم اعلان کریں گے،وہ کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائدوں سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر مولانا سید حماداللہ شاہ، مفتی عبدالحق عثمانی اور پیر نصیرالدین موجود تھے،قاری محمد عثمان نے کہا کہاسلام زندہ باد کانفرنس کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی اعجاز احمد کو باضابطہ درخواست دیدی ہے اورکمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے لیٹر جاری کریں۔
تازہ ترین