• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر چچی کو قتل کرنے کے الزام میں ناصر خان کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، استغاثہ کے مطابق ملزم ناصر خان نے اپنی چچی رشیدہ بی بی سے اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگا تھا تاہم مقتولہ نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا،دوران سماعت چشم دید گواہ اسکی بھتیجی اور دو ہمسائیوں نے ملزم کو شناخت کیا تھا۔
تازہ ترین