• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار قتل کیس،جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس،والد و دیگر پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے نوجوان انتظار احمد قتل کیس کی جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں مقتول انتظار کے والد اشتیاق حسین ، ان کے وکیل ،سابق ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر اور خاتون مدیحہ کیانی پیش ہو ئیں ،جے آئی ٹی ممبران نے تینوں افراد سے الگ الگ انٹرویو کیے اور تمام باتیں ریکارڈ کا حصہ بنائیں جبکہ مقدس حیدر سے گرفتار اہلکاروں سے جیل میں کیے جانے والے انٹرویو سے متعلق کراس سوال کیے گئے ،دوسرے سیشن کے اختتام پر مقتول کے والد اشتیاق حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے جے آئی ٹی کے افسران کی نیک نیتی پر شک نہیں ہے،جے آئی ٹی ممبران کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اللہ کے آگے جواب دینا ہے،جے آئی ٹی تمام معاملے کو بڑی باریکی سے دیکھ رہی ہے،تحقیقات میں واضح ہوگیا ہے کہ واقعہ غفلت نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو ہمارا دنیا میں رہنے کا کوئی مقصد نہیں،ہم چار بہن بھائیوں کی ایک ہی اولاد انتظار حسین تھا،انصاف نہ ملنے پر لائحہ عمل طے کریں گے۔
تازہ ترین