• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجف قلی ایف آئی اے،غلام سرور اے این ایف اوراحمد لطیف آئی بی میں تعینات

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پورٹ قاسم اتھا رٹی میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر نجف قلی مرزا کی گریڈ21 میں ترقی کے بعد ایف آئی اےاور محمد وقار عباسی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس اور پنجاب میں تعینات پو لیس سروس کے ہما یوں بشیر تارڑ کو او ایس ڈی بنا د یا گیا ہے۔سندھ میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر غلام سرور جمالی اے این ایف ، احمد ارسلان ملک نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹر ویز پولیس اور سندھ میں تعینات محمد اکرم نعیم بھروکہ نیشنل پو لیس فائونڈیشن اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ہے۔ان کا ایف آئی اے تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔سندھ میں تعینات پو لیس سروس کے افسر جمیل احمد نیشنل پو لیس بیورو جبکہ ایف آ ئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) احمد لطیف کو ڈپٹی ڈی جی آئی بی تعینات کیا گیا ہے۔سندھ میں تعینات پو لیس سروس کے افسر سید آصف علی بلو چستان، سیکر ٹریٹ گروپ کی افسر شازیہ رضوی جوائنٹ سیکر ٹری میر ی ٹائم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔جوائنٹ سیکر ٹری وزارت تعلیم مشتاق احمد کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور انہیں ڈی جی نیشنل ٹڑیننگ بیو رو کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ سیکشن افسر وزارت دفاع اعجاز احمد کو تبدیل کر کے پیٹرولیم ڈویژن میں لگا یا گیا ہے۔
تازہ ترین