• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ رانی قتل کیس ، تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کاحکم

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کیلئے دائر درخواست پر انوسٹی گیشن آفیسر کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیاہے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار عارف خان کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل کاتعلق بااثر سیاسی خاندان سے ہے جس کے نتیجے میں قاتل اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے متاثرہ خاندان کو ڈرادھمکا رہا ہے اورانہی دھمکیوں کے نتیجے میں عاصمہ رانی قتل کیس لڑنے کیلئے کوہاٹ میں کوئی وکیل تیارنہیں ہورہاہے اس موقع پر درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعاکی کہ مقتولہ عاصمہ رانی کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر فاضل عدالت نے مخالف فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انوسٹی گیشن آفیسر کو تمام ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیاہے جس کے بعد کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین