• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس این جی پی ایل ملازمین صارفین کے لئے صحت ماحولیات سیکورٹی کا ہفتہ منائے گی

اسلام آباد (حنیف خالد) قدرتی گیس مہیا کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اپنے ملازمین‘ ٹھیکیداران اور صارفین کیلئے صحت‘ حفاظت اور ماحول کی آگاہی بڑھانے کیلئے 26فروری سے 2مارچ تک ہفتہ ایچ ایس ای کا آغاز کر رہی ہے۔ جنرل منیجر ایس این جی پی ایل اسلام آباد ریجن محمد نصیر فیروز سوموار کو ہفتہ کا باقاعدہ آغاز کرینگے۔ اس موقع پر صارفین کیلئے صحت‘ حفاظت اور ماحول کی آگاہی بڑھانے کیلئے مختلف مقابلوں کا انعقاد اور اسٹالز لگائے جائیںگے۔ صارفین کو خطرات سے آگاہی کے حوالے سے بھی ٹریننگ مہیا کی جائیگی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے تعاون سے روڈ سیفٹی ٹریننگ اور واک کا اہتمام کیا جائیگا۔
تازہ ترین