• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضوابط میں ترمیم ،سکیورٹیز بروکرز کیلئے ایڈوائزری لائسنس کی شرط ختم

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایس ای سی پی نے سکیورٹیز و فیوچرزمشیروں کے لئے ضوابط میں ترامیم کردی ہیں، سکیورٹیز بروکرز کے لئے ایڈوائزری لائسنس کی شرط ختم کر دی گئی ہےسکیورٹیز بروکرز اضافی ایڈوائزری لائسنس کے بغیر مشاورتی خدمات فراہم کرسکیں گے، ایس ای سی پی نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن اور ترمیم شدہ مذکورہ ضوابط جاری کر دیے ہیں اس سےمشاورتی خدمات کےکاروبار کا انضباطی نظام مزید قابل عمل اور سازگار بنادیاگیاہے۔
تازہ ترین