• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے جے وی ایل میں 17ارب کی خورد برد، نیب سمیت فریقین سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نےڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی خورد برد کے نیب ریفرنس میں شریک ملزم کی احتساب عدالت کے فیصلے خلاف درخواست پر نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جمعہ دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم سابق سی ای او ایس ایس جی سی بشارت مرزا نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے ملزم بشارت مرزا کی ریفرنس سے بریت اور فردم جرم عائد نہ کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اس ریفرنس سے متعلق حدود طے کرچکی ہے۔ ملزمان پر بقایاجات کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق بقایاجات کا ریفرنس بنتا ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے پہلے نیب کاجواب آنے دیں ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے۔ عدالت نے فریقین کو 2 مارچ کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب پراسکیوٹر اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین