• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سفیروں نے نواز شریف کے خلاف عدالتوں میں کارروائی اپنی حکومتوں کو بھجوانا شروع کردی

اسلام آباد (حنیف خالد) غیرملکی سفیروں نے نواز شریف کے خلاف نیب اور سینئر عدالتوں میں ہونیوالی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی حکومتوں کو بھجوانا شروع کردی پاکستان میں تعینات دنیا بھر کے سفیروں ہائی کمشنروں نے 21 فروری 2018 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحریری فیصلے اور 22 فروری کے الیکشن کمیشن کے احکامات اپنے اپنے دارالحکومتوں میں بھجوا دیئے ہیں۔ نواز شریف جنہیں 28 جولائی2017 کو سپریم کورٹ نے وزارت عظمیٰ کے عہدےسے نا اہل قرار دیا تھا اور 21 فروری کو اس نا اہلی کے فیصلے کےتحت نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی سربراہی کے عہدے سے بھی نہ صرف نا اہل کیا ہے بلکہ 28 جولائی 2017 سے 21 فروری 2018 تک کے نواز شریف کے تمام فیصلوں ان کی جاری کردہ تمام دستاویزات کو بھی کالعدم قرار دیا ہے۔
تازہ ترین