• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمید نظامی کےافکارہمارے لیے مشعل راہ ہیں،گورنرپنجاب

لاہور(وقائع نگار خصوصی )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اللہ ہمیں حق سچ کی بات لکھنے اور کہنے کی توفیق دے۔ وزیر اعظم سمیت جائز تنقید تمام سیاستدانوں کےلئے رہنمائی ہے صحافیوں سے گذارش ہے کہ وہ ریٹنگ کے چکرسے باہر نکلیں اور اصلاح کی گنجائش کو پیدا کریں نہ کہ جو مرضی آئے مخالف کے خلاف کہہ ڈالیں یا کہلوا دیں سیاستدانوں کے لئے بھی اس میں اصلاح کی بہت گنجائش ہے۔ان خیالات اظہار انھوں نے حمید نظامی میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایوان اقبال کمپلیکس میں یوم حمید نظامی کی تقر یب کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا حمید نظامی جیسے لوگ مشعل راہ ہیں،ہم پاکستان میں تمام قومی ایام مناتے ہیں،شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لیکن ان کی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہوتے۔حمید نظامی علامہ اقبال سے متاثر تھے،ان کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں سینئر صحافیوں کی رہنمائی چاہئے۔کوئی بھی چینل ہو اسے حق کی بات کرنی چاہئے،آج کل تو باوا آدم ہی نرالا ہے،ایک چینل کسی کو اچھا قرار دے رہا ہے تو اچھا ہی کہہ جا رہا ہے اگر کسی کی برائی کر رہا ہے تو اسے برا ہی قرار دیا جا رہا ہے ۔ حمید نظامی علامہ اقبال کی صحبت میں بھی رہے اور براہ راست ان سے فیض حا صل کیا، صدر حمید نظامی میمو ریل سوسا ئٹی عارف نظامی نے کہا آ ج بھی صحا فتی تنظیموں اور صحا فیوں میں چا رآدمی ہی سچ بو لتے نظر آ ئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ حمید نظامی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے تھے ۔ حمید نظامی کے دور میں صحافت مشن تھا آ ج ایک کا روبارہے ۔ آ ج اخبا ر کو اشتہا روں میں تولا جا تا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آ ج سچ بات کہنا آسان ہے صرف اپنی مر ضی سے سچ کہنا مشکل ہے ۔ہم سچ اپنے مفاد کی خاطر بولتے ہیں ۔ سینئرصحا فی جمیل اطہر نے کہا کہ حمید نظامی بنیا دی طورپر سیاسی کا رکن تھے ۔ ۔ حمید نظامی نے صحا فت کا رخ تبد یل کردیا اور نئی طرز صحا فت کو متعار ف کر ایا ۔ سینئر صحا فی ہا رون الرشید نے کہا کہ محض غیر معمولی ریا ضت سے کو ئی بڑا آدمی نہیں بن جا تا ۔زند گی فقیروں اور شا عروں کی ہو تی ہے ۔ اوریا مقبو ل جان نے کہا کہ شخصیت کاکمال یہ ہو تا ہے کہ اس کے بعد آنے والے اس سے محبت کرتے ہوں ۔ اس سے بھی بڑ ھ کر بات یہ ہے کہ مد تو ں لو گ اسے اپنا آئیڈ یل قرار دیں۔ انھوں نے کہا کہ جن لو گوں نے ہمارے لیے راستے متعین کیے ۔
تازہ ترین