• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا مراسلہ

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب نے جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی قیمتی اراضی میں خورد برد کی اور اس کی لیز اونے پونے داموں جاری کی،اس خوردبرد میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر رمضان شیخ بھی ملوث تھے، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

تازہ ترین