• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شپنگ کمپنی کے پارٹنر کا بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شپنگ کمپنی کے پارٹنر کا بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے سے چینی شپنگ کمپنی کے مقامی پارٹنر کا بیٹا ثاقب پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ تاہم اس سلسلے میںپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس چیز کا تعین نہیں ہوا ہے کہ ثاقب اغواء ہوا ہے یا نہیں اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل ایک چینی باشندہ بھی کراچی میں قتل ہوچکا ہے جس کی تفتیش میں تا حال کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی ہے ۔

تازہ ترین