• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کیخلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو شکایت کردی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی جھوٹی خبریں اور اس حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے پر پاکستان نے ٹاسک فورس کی متعلقہ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی شکایت کی ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے کسی فیصلے سے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ قواعد وضوابط کے مطابق ٹاسک فورس کی کارروائی پوشیدہ رکھی جاتی ہے اور ممبران پر بھی اس کارروائی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے جبکہ بھارت نے ان قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔ صباح نیوزکے مطابق وزارت دفاع نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف کافیصلہ جون میں سنایاجائیگا۔

تازہ ترین