• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں ایک اور معصوم عاصمہ درندگی کا شکار، لاش برآمد

Todays Print

لودھراں(خبرایجنسی) لودھراں میں ایک اور معصوم عاصمہ کو درندگی کا نشانہ بنادیا گیا، زیادتی کے بعد قتل کی گئی 6سالہ عاصمہ کو آہوں او رسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں،تصدیق فرانزک لیب سے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوگی، قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سال کی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی گزشتہ روز جمعہ کے دن گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے اس کی لاش ملی۔ڈسٹرکٹ اسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت 48گھنٹے قبل ہوئی ، بچی کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔ڈی پی او امیر تیمور کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

تازہ ترین