• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دیوانے سمجھے جانے والے سب لوگ دیوانے نہیں ہوتے۔
محض چند پاگل ہوتے ہیں، بعض ذہنی بیمار، باقی نفسیاتی مریض۔‘‘
یہ بات یونیورسٹی میں ہمارے پروفیسر صاحب نے بتائی۔
میں ان کی ہدایت پر اسائلم سینٹر چلا گیا۔
وہاں عجیب واقعہ ہوا۔
ایک شخص نے ہنسنا شروع کیا تو ہنستا چلا گیا۔
دوسرے نے رونا شروع کیا تو روتا چلا گیا۔
تیسرے نے کھجانا شروع کیا تو کھجاتا چلا گیا۔
چوتھے نے گانا شروع کیا تو گاتا چلا گیا۔
پانچویں نے ناچنا شروع کیا تو ناچتا چلا گیا۔
اس کے بعد وہ سب پاگل پاگل کہتے ہوئے میرے پیچھے بھاگے۔

تازہ ترین