• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خطرات لاحق ہیں،یاسمین لاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ آرکٹیکٹ اینڈ پلاننگ کے زیر اہتمام اور ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان اور پاکستان کونسل آف آرکٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز (پی کیٹ پی) کے تعاون سے جامعہ داؤد میں فن تعمیر سے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کی پہلی خاتون آرکٹیکٹ یاسمین لاری نے طلباء اور فیکلٹی ارکان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں فن تعمیرات سے متعلق لیکچر دیا جبکہ رجسٹرار پی کیٹ پی محترمہ سادیہ فاضلی بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ ، چیئرپرسن آرکیٹکٹ رابعہ صدیقی اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ آرکٹیکٹ یاسمین لاری نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خطرات لاحق ہیں جہاں دن بدن درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے ایسے میں ہمیں جدید تعمیرات کو روایتی طریقوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جاسکتے ، پکی اینٹوں کے بجائے کچی مٹی اور بانسوں کا استعمال ماحول دوست ثابت ہوگا۔
تازہ ترین