• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے پر پاکستان کیلئے دولت مشترکہ ایوارڈ

خواتین کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے پر پاکستان کیلئے دولت مشترکہ ایوارڈ

لندن(نیوز ڈیسک) دولت مشترکہ کی تجارت پیشہ خواتین کے نیٹ ورک اور گلوبل سٹیزن نے مشترکہ طورپر پاکستان کوخواتین کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے پر دولت مشترکہ ایوارڈ پیش کیاہے، پاکستان کو یہ ایوارڈ دینے کافیصلہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف 2016 میں منظور کئے گئے قانون اور ارکان پارلیمان،این جی اوز، سول سوسائٹی ، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے درمیان ایک موثر اشتراک استوار کرنے جنھوں نے اس تاریخی کامیابی کی حمایت کی ہے،یہ ایوارڈ حکومت پاکستان کی جانب سے ہائی کمیشن کے ایک نمائندے نے وصول کیا،یہ ایوارڈ 18 اپریل کو دولت مشترکہ کی تجارت پیشہ خواتین کی تیسری تقسیم ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر دیاگیا۔دولت مشترکہ کی تجارت پیشہ خواتین کانیٹ ورک ایک تسلیم شدہ تنظیم ہے جو خواتین کی قیادت اور انھیں اقتصادی طورپر بااختیار بنائے جانے پر توجہ مرکوز رکھتی ہے، دولت مشترکہ کے5براعظموں سے تعلق رکھنے والے53 ممالک تسلیم کرتے ہیں۔ اس تنظیم میں50 ہزار خواتین شامل ہیں جو تجارت ،قیادت، تربیت، ذہانت کی بنیادپر خواتین کواقتصادی طورپر بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔دولت مشترکہ کا کمپنی آف دی ایئر کاایوارڈ اینگروفوڈ پاکستان کو خواتین کوبااختیار بنانے کے حوالے سے اس ادارے کے کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیاہےیہ ایوارڈ اینگرو فوڈز پاکستان کی کارپوریٹ کمیونی کیشنز اورسسٹین ایبلٹی کی سربراہ نگین رضوی نے وصول کیا۔

تازہ ترین