• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا نیٹو میں کردار کلیدی ہے، سٹولٹن برگ

برسلز (اے پی پی) برسلزنیٹو کے سیکریٹری جینزسٹولٹن برگ نے اعتراف کیا کہ رکن ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جو کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےاوراس کا کردار ہماری تنظیم کیلئے کلیدی ہے۔ خبرساں ادارے کے مطابق جینزسٹولٹن برگ نے یہ بات نیدرلینڈ کی پارلیمان کے امور خارجہ کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی اور بتایا کہ نیٹو کو ترکی کا موقف سمجھنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کے ہمراہ اخباری کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یونان ہمارے اہم اتحادی ہیں ،دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے چاہئیں جس میں نیٹو کی مداخلت میرے خیال سے غیر ضروری ہے۔
تازہ ترین