• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی حکومت پر زور دے، بیرسٹر سلطان

لندن(پ ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ لیبر پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جب تقسیم ہند ہوئی تو اس وقت لیبر پارٹی کی حکومت تھی۔ لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانوی حکومت پر زور دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہائوس آف کامنز میں لیبر پارٹی کے لیڈر و پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ برصغیر سے اپنے دو سوسالہ اقتدار کے خاتمے پر یہاں سے گیا۔مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے۔ برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانوی پارلیمنٹ تو ہمارے ساتھ ہے تاہم برطانوی حکومت اپنا رول ادا نہیں کر رہی۔ لیبر پارٹی نے گذشتہ دنوں فلسطینیوں کی بھی حمایت کی جس پر اسے یہودی لابی کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لیبر لیڈر کو خراج تحسین پیش کیا کہ لیبر پارٹی نے فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جرمی کوربن کو بتایا کہ کشمیری ستر سال سے آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔لیبر پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے اور انسانی حقوق پر کی بات کی ہے۔ لیبر پارٹی برطانوی حکومت پر مسئلہ کشمیر پر حل کے لئے زور دے۔
تازہ ترین