• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن الیون حملے میں مبینہ ملوث شامی نژاد جرمن شہری گرفتار

دمشق (نیوز ڈیسک) امریکہ میں نائن الیون حملوں کے منصوبہ سازوں کا مبینہ معاون ایک شامی نژاد جرمن شہری گرفتار کرلیا گیا۔ شامی حکومتی دستوں کے خلاف سرگرم کرد فورسز کے ایک کمانڈر کے مطابق اسے شمالی شام سے گرفتار کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسد حکومت اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں کے خلاف فعال کرد فورسز کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ جرمن جنگجو ان دہشت گردوں کا ساتھی تھا، جو2001میں11ستمبر کے روز امریکہ میں کئی مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ کرد فورسز کے ایک سینئر کمانڈر نے بتایا اس وقت اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر اس وقت55برس کے قریب ہے اس پر یہ الزام بھی ہے کہ امریکہ میں نیویارک سمیت کئی مقامات پر کئے گئے نائن الیون حملوں کے لئے استعمال ہونے والے مسافر طیاروں کے ہائی جیکروں میں سے چند کو اسی نے بھرتی کیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اس سلسلے میں ملنے والے اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین