• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا پیسفک ویمنز کے زیر اہتمام آج چیرٹی بازار منعقد ہوگا

برسلز(عظیم ڈار)ایشیا Pacific ویمنز ایسوسی ایشن کی جانب سے 21 اپریل صبح دس بجے سے دو بجے تک St.John’s انٹر نیشنل سکول واٹر لو میں چیرٹی بازار کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مختلف ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سفارتی حکام شرکت کریں گےاور اپنے اپنے ممالک کے روایتی کھانوں، ثقافتی لباس، ہینڈی کرافٹس کے سٹالز بھی لگائیں گے۔ سفارتخانہ پاکستان برسلز لگسمبرگ ویورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے روایتی کھانوں، ثقافتی لباس اور تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے لیے تین سٹالز لگائے جائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے کہ وہ پروگرام میں اپنی فیملیز کے ساتھ بھرپور شرکت کریں اور پاکستانی تہذیب وثقافت کو دیکھنے کے لئے بچوں کو ضرور لائیں۔ پروگرام میں انٹری فری ہے۔
تازہ ترین