• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسجد ولزڈن گرین میں میلاد مصطفیٰ کانفرنس آج ہوگی

لندن(نمائندہ جنگ) میلاد مصطفی کانفرنس بسلسلہ عرس مبارک شیخ الحدیث واستاد العلماء سید غلام محی الدین شاہ آج (21 اپریل) شام6 بجے مرکزی مسجدولزڈن گرین لندن میں منعقد ہوگی۔ تنظیم علماء ضیا العلوم برطانیہ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کےتمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ پاکستان سے صاحبزادہ پیر سید انعام الحق شاہ کانفرنس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر تشریف لائے ہیں۔ پیر سید حسین الدین شاہ کی سرپرستی میں یہ کانفرنس ہر سال برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتی ہے۔ کانفرنس میںامام حفیظ الرحمٰن چشتی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، حافظ فاروق، قاری شعیب چشتی،مفتی اقبال، مفتی گل رحمٰن قادری، مفتی محمد بکر ہزاروی، حافظ صدیق چشتی، عتیق الرحمن ضیائی ودیگر شرکت اور خطابات کریں گے۔
تازہ ترین