• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کو نکال کر عمران خان عوام کو بے وقوف نہ بنائیں، مبارک کیانی

کوونٹری (وقار ملک) عمران خان کا 20اراکین کو شوکاز نوٹس دینا اور پارٹی سے نکالا عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار کوونٹری کی نامور سماجی شخصیات و مسلم لیگ (ن) کے سرکرہ رہنما حاجی مبارک کیانی اور راجہ فاروق آف سوہاوہ نے کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ ووٹ بیچنے والوں کو محض اس لئے قربانی کا بکرا بنایا گیا کیونکہ وہ پارٹی سے سخت نالاں تھے اور بعض پارٹی کو چھوڑ چکے تھے۔ سوا ل یہ پیدا ہوتا ہے کہ ووٹ بیچنے والوں کو نکال کر عوام کی آنکھوں میں جھونک دی گئی لیکن ووٹ خرید کر سینیٹر بننے والوں کو کیا سزا دی گئی عوام عمران خان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ جو لوگ سینیٹر بنے اور پھر ان کے ووٹ سے چیئرمین اور وائس چیئرمین بنے انہیں کب سزا ملے گی۔ رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ ان کی پارٹی کرپٹ پارٹی ہے ۔ عمران خان رات کو کچھ اور دن میں کچھ ہوتے ہیں۔ اگر انہیں حکومت دے دی گئی تو ملک کے شیرازہ بکھر جائے گا، دریں اثناء راجہ فاروق آف سوہاوہ نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں میاں محمد نواز شریف سے خصوصی ملاقات کرکے انہیں برطانیہ و یورپ سے متعلق سیاست سے آگاہ کریں گے تاکہ برطانیہ و یورپ میں مسلم لیگ کو زیادہ سے زیادہ متحرک کیا جاسکے کیونکہ یہ وقت پارٹی کو متحد منظم کرنے کا ہے اس لئے پارٹی کو یکجا کرنا ضروری ہوگیا ہے۔
تازہ ترین